انڈیا: مہاراشٹر میں وقف بورڈ کی زمین پرمندر کا قبضہ
احمد نگر:بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر احمد نگر میں مندر نے ایک درگاہ کی 40
ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وقف بورڈ نے دعویٰ کیاہے کہ کنیف ناتھ مندر نے توسیع کرتے ہوئے تاریخی درگاہ کی 40کنال اراضی پرغیر قانونی طورپرقبضہ کر رکھا ہے ۔اراضی کو 2005میں وقف ایکٹ کے تحت اسلامی ورثے اوراملاک کے تحفظ کیلئے باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرایاگیاتھا۔
بورڈ کے مطابق ان کا مشن زمین کی تاریخی اور مذہبی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے اور مندر کی طرف سے درگاہ کی زمین پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیاگیا ہے ۔ نوآبادیاتی دور سے قبل کے دستاویزات میں اس اراضی کو درگاہ کا حصہ ظاہر کیاگیاہے جس سے وقف بورڈ کے دعوے کو تقویت ملتی ہے۔
یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں