لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے شہری ہلاکتوں اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ، اقوام متحدہ کے ادارے


لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے شہری ہلاکتوں اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ، اقوام متحدہ کے ادارے



ذرائع کے مطابق 26 نومبر کو اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے لبنانی شہریوں کی ہلاکتوں اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ 26 تاریخ کو بیروت کے جنوبی مضافات میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا۔

 اسی روز بیروت کے وسط میں گنجان آباد علاقوں پر بھی بغیر کسی وارننگ کے فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں، املاک کو نقصان پہنچا اور نقل مکانی ہوئی۔ اس علاقے کے باشندے اب بھی مسلسل خوف و ہراس کی حالت میں ہیں۔
 
 اسکے علاوہ مشرقی اور جنوبی لبنان میں بھی شدید حملے جاری ہیں۔

یو این او سی ایچ اے نے ایک بار پھر تنازع کے تمام فریقوں کو شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تنازع سے متاثرہ بہت سے لوگوں کو پناہ تلاش کرنے میں بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ جیسے جیسے موسم سرما قریب آ رہا ہے، انہیں محفوظ اور گرم رہنے کے لئے فوری طور پر مناسب پناہ گاہ اور بنیادی اشیاء کی ضرورت ہے۔


یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں