روس نے درعا (شام) کے دیہی علاقوں میں دو مقامات اسرائیل کے حوالے کر دیے: العربیہ ذرائع




روس نے درعا(شام) کے دیہی علاقوں میں دو مقامات اسرائیل کے حوالے کر دیے: العربیہ ذرائع

العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ روس نے درعا میں تل الحرہ پہاڑ پر جاسوسی کے لیے ایک آبزرویٹری اسرائیل کے حوالے کر دی ہے۔ ذریعہ نے بتایا کہ روس نے درعا کے دیہی علاقوں میں دو مقامات اسرائیل کے حوالے کیے ہیں۔

اس تناظر میں اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں بفر زون کے اندر واقع پانچ قصبوں کے مکینوں پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ قصبے گولان کی پہاڑیوں کے اس حصے سے ملحق ہیں جو 1967 سے عبرانی ریاست کے زیر قبضہ ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان اویچائی ادرائی نے شام کے صدر بشار الاسد کے خاتمے کے بعد فوج کو بفر زون پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا۔


قبل ازیں ایک سکیورٹی ذریعے نے العربیہ اور الحدث کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج شام کے ساتھ جنگ بندی لائن پر نئے مقامات کو کنٹرول کر رہی ہے۔ سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ شامی فوج کے پیچھے ہٹنے کے بعد اسرائیلی فوج نے جبل الشیخ کے مقام کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام کے صدر بشار الاسد کے زوال کو ایک تاریخی دن قرار دیا اور کہا یہ تاریخی دن لبنان میں ایران اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کیے گئے حملوں کے بعد آیا ہے۔ شام کے ساتھ سرحد کے قریب ایک علاقے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ بفر زون کے علاقوں کو کنٹرول کر لیں تاکہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہم کسی دشمن طاقت کو اپنی سرحدوں پر قائم نہیں ہونے دیں گے۔

اس تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ سرحد پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک بفر زون میں فوجی دستوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ آج اتوار کے اوائل میں کیا گیا تاکہ اسرائیلیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد شام کی سرحد سے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر کے دوران مزید کہا کہ اسرائیل گولان کی پہاڑیوں میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

شام میں روسی فوج

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں



Post a Comment

0 Comments