بھارت میں مسلمانوں کےخلاف ہندو انتہا پسندوں کی مہم زوروں پر

   

بھارت میں مسلمانوں کےخلاف ہندو انتہا پسندوں کی مہم زوروں پر

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی مذموم مہم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، مساجد اور درگاہوں کو بدستور نشانہ بنایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہند و انتہا پسندوں نے بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت کی شہ پر مساجد کے خلاف اپنی مذمو م مہم میں تیزی لائی ہے جبکہ مودی کے زیر اثر عدالتیں انصاف پر مبنی فصلوں کے بجائے اکثریتی طبقے کے حق میں فیصلے سنا رہی ہیں۔ بھارتی عدالتوں کے فیصلوں سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں بلکہ مودی حکومت کے تابع فرمان ہیں۔

مساجد کا انہدام، مسلم اداروں کے نام بدلنا اور مسلم شناخت کو مٹانا ہندو توا ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

 مودی حکومت کی طرف سے ہزاروں مساجد کو مختلف بہانوں سے گرانے کی کوششوں نے بھارت میں سیکولر اصولوں کے زوال کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی مبصرین آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت کے نسلی تطہیر کے واضح ایجنڈے سے پریشان ہیں۔

اس ابتر صورتحال میں عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آئین میں درج انسانی حقوق اور سیکولر اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔


یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں