غزہ معاہدہ مکمل ہوگیا، اتوار سے عمل شروع ہوجائے گا: قطری وزیر اعظم


غزہ معاہدہ مکمل ہوگیا، اتوار سے عمل شروع ہوجائے گا: قطری وزیر اعظم




قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اعلان کردیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں اور فلسطینیوں قیدیوں کے تبادلے کا عمل آئندہ اتوار کو ہوگا۔

وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا قطر، مصر اور امریکہ کو غزہ کی پٹی کے تنازعے کے لیے دونوں فریقوں کے لیے مشترکہ ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ قیدیوں  کے تبادلے اور پائیدار امن کی طرف واپسی کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے میں کامیابی ملی ہے


وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا قطر، مصر اور امریکہ کو غزہ کی پٹی کے تنازعے کے لیے دونوں فریقوں کے لیے مشترکہ ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ 

قطر کے وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ حماس پہلے مرحلے میں 33 قیدیوں کو رہا کرے گی۔ غزہ معاہدے میں امداد کی فراہمی اور ہسپتالوں کی بحالی شامل ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا جس میں جنگ بندی ہوگی اور اس میں اسرائیلی افواج کا مشرق کی طرف انخلاء بھی ہوگا۔ قطر کے وزیراعظم نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد کا عزم کریں

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں