بھارت: مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے افطاری کے اعلان پر امام مسجد سمیت 9 مسلمان گرفتار


بھارت: مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے افطاری کے اعلان پر امام مسجد سمیت 9 مسلمان گرفتار



نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے ضلع شہر رام پور میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے افطاری کا اعلان کرنے پر امام مسجد سمیت 9 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پور میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے افطاری کے اعلان کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے احتجاج شروع کر دیا


بھارتی میڈیا کے مطابق تھانہ ٹانڈہ کی سید نگر چوکی کے گاؤں مانک پور بجاڑیہ میں ایک چھوٹی مسجد ہے جس میں گاؤں کے تقریبا 20 مسلم خاندان نماز ادا کرتے ہیں۔ 

جب مسجد سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا تو انتہا پسند ہندوؤں نے اسے ایک نئی روایت قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے امام مسجد سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا اور مسجد سے لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دیا۔

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں