گائے کے تحفظ کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سب سے زیادہ گائے کا گوشت برآمد کرنے والا ملک بن گیا

  گائے کے تحفظ کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والا   بھارت سب سے زیادہ گائے کا گوشت برآمد کرنے والا ملک بن گیا

ویب ڈیسک:ایک طرف بھارت دنیا میں سب سے زیادہ گائے کا گوشت برآمد کرنے والاملک بن گیا ہے اور دوسری طرف انتہا پسند بی جے پی حکومت ملک میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے گائے کے تحفظ کے کالے قوانین نافذ کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 2024میں بھارت کی گائے کے گوشت کی برآمدات 1.57ملین میٹرک ٹن رہی ہیں جس سے 388ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔اس سب کے باوجود انتہا پسند مودی کی بی جے پی حکومت مسلمانوں کو دبانے کے لیے گائے کے تحفظ کے کالے قوانین کا استعمال کر رہی ہے، گائے کی نقل وحرکت اورخریدو فروخت میں ملوث افرادکو سخت سزائیں دے رہی ہے۔

ہندو قوم پرست تنظیموں سے وابستہ گائے کے محافظ  گروہ گائے کے تحفظ کی آڑ میں مسلمانوں اور دلتوں پرپرتشدد حملے کر رہے ہیں۔

صرف2010اور 2017کے درمیان گائے سے متعلق 63 حملوں کے نتیجے میں 28افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 24 مسلمان تھے۔ ان حملوں کی وجہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوااور ملک کے اندر تقسیم کو مزید تقویت ملی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی انتہا پسند حکومت  مسلمان تاجروں کو دبانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور گائے کے تحفظ کے قوانین کو اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ۔
سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے

یہ اہم ویڈیو بھی دیکھیں